لاہور کے لبرٹی چوک کی خوبصورت سجاوٹ، 42 فٹ بلند کرسمس ٹری نصب

03:30 PM, 24 Dec, 2025

لاہور:  لاہور کے مشہور لبرٹی چوک کو کرسمس کے موقع پر دلکش سجاوٹ کے ساتھ تیار کر دیا گیا ہے، جسے دیکھ کر شہری اور سوشل میڈیا صارفین دونوں حیران و محظوظ ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 42 فٹ بلند کرسمس ٹری محبت، تنوع اور شمولیت کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہر مذہب، ہر ثقافت اور ہر شہری کو برابر کا احترام حاصل ہے۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور لبرٹی چوک کی یہ سجاوٹ اسی سوچ کا مظہر ہے۔

شہری حلقے اور سوشل میڈیا صارفین اس اقدام کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں، جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم نہ صرف اقلیتی برادری کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ بھی اجاگر کرتا ہے۔

مزیدخبریں