امریکن سکھ وفد کی مریم نواز سے ملاقات، پنجابی ثقافت اور اقلیتوں کے اقدامات کو سراہا

06:11 PM, 24 Dec, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے "سکھ آف امریکہ" کے 7 رکنی وفد نے حال ہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مریم نواز نے پنجابی میں بات چیت کی اور وفد کے لیے اپنا احترام اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔

وفد نے پنجاب میں عوامی فلاحی منصوبے، سکھ میرج ایکٹ، کرسمس تقریبات کے پرامن انعقاد اور پنجابی زبان کے فروغ کے اقدامات کو سراہا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سکھ ورثے کے تحفظ کو اپنا فرض سمجھ کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 56 تاریخی گوردواروں کی مرمت و بحالی جلد مکمل ہوگی اور 75 ہزار اقلیتی کارڈز کے ذریعے اقلیتوں کی فلاح و معاشی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں