کرسمس اور قائداعظم ڈے: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل، صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں پولیس تعینات

07:06 PM, 24 Dec, 2025

لاہور: کرسمس اور قائداعظم ڈے کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت پورے پنجاب میں 3,583 گرجا گھروں کی حفاظت کے لیے تقریباً 30,000 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں 600 سے زائد مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے 5,000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ حساس گرجا گھروں کی نگرانی کے لیے 2,832 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ عبادت گاہوں میں چیکنگ کے لیے 4,546 میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں