لاہور: ملک بھر میں کرسمس کے موقع پر خوشیوں کا سماں ہے۔ مسیحی برادری نے تہوار کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ہر طرف رنگ برنگی روشنیوں اور کرسمس ٹری کی چمک نظر آ رہی ہے جبکہ مختلف مقامات پر تقریبات جاری ہیں۔
شاپنگ سنٹرز میں بھی رونق ہے اور مسیحی برادری نئے کپڑوں، جوتوں اور تحائف کی خریداری میں مصروف ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کرسمس خوشی، امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے اور یہ موقع سب کو خوشی بانٹنے کا یاد دلاتا ہے۔
کرسمس ٹری رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھے ہیں۔ لاہور کے لبرٹی چوک میں 42 فٹ طویل کرسمس ٹری نصب کیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد، کراچی اور دیگر شہروں کے مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کرسمس کا تہوار امن، خوشی اور محبت کا پیغام لے کر آتا ہے۔