لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرینڈ آپریشن: تین روز میں ہزاروں چالان، سینکڑوں گاڑیاں بند

03:05 PM, 24 Feb, 2026

لاہور: سٹی ٹریفک پولیس لاہور (CTP) نے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا ہے۔ سی ٹی او لاہور کے حکم پر شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران محض تین دنوں میں ریکارڈ کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ٹریفک پولیس نے انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ترین رویہ اختیار کیا ہے،    گزشتہ تین روز کے دوران 10 ہزار 982 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے گئے۔    سنگین خلاف ورزیوں پر 1,536 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے۔
سڑکوں پر حادثات کی سب سے بڑی وجہ بننے والی 'ون وے' کی خلاف ورزی پر بھی بڑے پیمانے پر ایکشن لیا گیا ہے۔   ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی 5 ہزار 389 گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے۔    قانون شکنی پر 753 گاڑیاں قبضے میں لے کر بند کر دی گئی ہیں۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہیلمٹ کا استعمال اور ون وے کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے دستے شہر کے اہم شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر تعینات ہیں تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں