لاہور: غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا ایکشن، 141 املاک سیل، 5 مسمار

03:19 PM, 24 Feb, 2026

لاہور  ایل ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ہدایت پر "ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا" میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی املاک کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا ہے۔
ایل ڈی اے کی ٹیموں نے شہر کے مختلف زونز میں کارروائی کرتے ہوئے درج ذیل نتائج حاصل کیے۔      غیر قانونی کمرشل استعمال اور نقشے کی خلاف ورزی پر 141 املاک کو موقع پر سیل (سربمہر) کر دیا گیا۔سنگین خلاف ورزیوں پر 5 غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔
یہ آپریشن لاہور کے اہم تجارتی اور رہائشی علاقوں میں بیک وقت کیا گیا، جن میں شامل ہیں۔
    واپڈا ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن

    خیابانِ جناح اور ڈیفنس روڈ

    گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاؤن

    گجر پورہ، رائے ونڈ روڈ اور سبزہ زار

ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل ان املاک کے مالکان کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے، تاہم قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ بغیر نقشہ منظوری اور کمرشل فیس کی ادائیگی کے بغیر کسی بھی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔

مزیدخبریں