لاہور کے گلبرک میں نجی ہوٹل میں آگ، فائر بریگیڈ موقع پر سرگرم

01:38 PM, 24 Jan, 2026

لاہور :لاہور کے علاقے گلبرک میں واقع ایک نجی ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ نقصان اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

مزیدخبریں