گلبرگ ہوٹل آگ: وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو آپریشن ڈرون کیمروں سے مانیٹر کیا

06:33 PM, 24 Jan, 2026

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلبرگ کے ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈرون کیمروں کے ذریعے کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہوٹل سے افراد کے انخلا اور ریسکیو کا تمام عمل براہِ راست دیکھا گیا، جبکہ سیف سٹی کے ڈرون کیمروں نے ریسکیو میں مؤثر مدد فراہم کی۔

مریم نواز نے ریسکیو ٹیموں کی فوری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہنگامی حالات میں قیمتی جانیں محفوظ کی جا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں