پنجاب میں سموگ کے خاتمے کے لیے 4 ارب روپے کی سموگ گنز خریدنے کا فیصلہ

03:01 PM, 24 Jul, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے 4 ارب روپے کی لاگت سے جدید اینٹی اسموگ گنز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق 30 جدید سموگ گنز خصوصی ٹرکوں پر نصب کی جائیں گی، جنہیں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور شیخوپورہ سمیت زیادہ متاثرہ اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس اور سموگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سموگ گنز کو ضرورت کے مطابق دیگر اضلاع میں بھی منتقل کیا جا سکے گا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی میں کمی اور شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ سموگ کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں