'صحت مند پنجاب' مشن: ٹی بی کے خلاف جنگ جیتنا ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا عالمی دن پر پیغام

10:51 AM, 24 Mar, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹی بی (تپِ دق) کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 'صحت مند پنجاب' کے خواب کی تعبیر کے لیے اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پنجاب ٹی بی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پنجاب بھر میں ٹی بی کے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے ذریعے نہ صرف مریضوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں بلکہ اس مرض کو جڑ سے ختم کرنا بھی ممکن ہے۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں عوامی آگاہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "مرض کے مکمل خاتمے کے لیے عوام کی شمولیت اور تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ٹی بی سے پاک صوبے کے لیے پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس مقصد کے لیے طبی مراکز میں اسکریننگ اور علاج کے عمل کو مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں