پنجاب میں توانائی ایمرجنسی پلان تیار: پیٹرول راشننگ اور تعلیمی اداروں کی بندش کی سفارشات وزیراعلیٰ کو ارسال

02:15 PM, 24 Mar, 2026

لاہور :پنجاب میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے محکمہ توانائی نے ایک جامع "ایکشن پلان" تیار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کی گئی ان سفارشات میں صوبے بھر میں بجلی اور ایندھن کی بچت کے لیے سخت ترین اقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی نے بحران کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے درج ذیل سفارشات مرتب کی ہیں۔
 ایندھن کی منصفانہ تقسیم کے لیے ڈیجیٹل کوپن سسٹم متعارف کرانے اور مخصوص دنوں میں ایندھن کی فراہمی محدود کرنے کی تجویز۔
 ٹرانسپورٹ اور بجلی کے استعمال میں کمی کے لیے 15 اپریل تک تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش۔تمام نجی دفاتر اور اداروں کو "ورک فرام ہوم" (گھر سے کام) پر منتقل کرنے کے لیے سخت ہدایات۔
 مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے اوقات کار مزید محدود کرنے اور ایل ای ڈی بل بورڈز سمیت تمام آرائشی لائٹس کو فوری بند کرنے کا پلان۔
سفارشات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ      رات 10 بجے کے بعد: سٹریٹ لائٹس کو متبادل (کم لوڈ) موڈ پر چلایا جائے، کسی بھی قسم کی غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
 نجی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کے لیے میٹرو اور بس سروس کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جائے۔

مزیدخبریں