مریم نواز کا ضمنی انتخابات میں عوامی اعتماد پر خوشی کا اظہار

10:33 AM, 24 Nov, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر عوامی اعتماد اور ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام نے خدمت کرنے والوں کو دوبارہ سرخرو کیا، نفرت اور فتنہ کا دور ختم ہو چکا ہے اور ترقی و خدمت کا نیا عہد شروع ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح جیت عوام کی جانب سے ترقی کے سفر کو تیز کرنے اور پاکستان کو شاندار مستقبل دینے کے پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔

مزیدخبریں