لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی ویڈیو بھی شیئر کی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ نتائج عوام کی جانب سے ترقی اور خدمت کے سفر کو آگے بڑھانے کا پیغام ہیں۔