لاہور: پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 24 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں لاہور میں 4 نئے مریض شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 4093 ہو گئی ہے، جبکہ لاہور میں یہ تعداد 749 تک پہنچ گئی ہے۔