لاہور: پنجاب پولیس کو نادرا کے ریکارڈ تک رسائی مل گئی ہے، جس سے خطرناک ڈاکوؤں اور مجرمان کی شناخت اور گرفت آسان ہو جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب کے حکم پر اے آئی جی مانیٹرنگ نے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اب تصاویر، سی سی ٹی وی فوٹیج اور شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے خاندانی اور شناختی معلومات فوری حاصل کر سکے گی۔
تمام اضلاع کے تفتیشی افسران اور سی آر او انچارج کسی بھی مقدمے سے متعلقہ ڈیٹا کے لیے انویسٹی گیشن برانچ پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔