وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

04:14 PM, 24 Oct, 2025

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام میں کالعدم جماعت قرار دے دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت فرسٹ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے، اور اس کے امیر و دیگر متعلقہ افراد کو بھی پابندی کے نوٹیفکیشن سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک میں امن و امان بہتر بنانے اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ٹی ایل پی کی سرگرمیاں مختلف شہروں میں تشویش کا باعث بنی ہوئی تھیں اور ان کے احتجاجی مظاہرے بڑھتے جا رہے تھے۔

مزیدخبریں