لاہور: پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، اور صوبے بھر میں تقریباً 70 فیصد جرائم کم ہو چکے ہیں۔
آج پنجاب کے 27 اضلاع میں سیف سٹی پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی سی ڈی کا مقصد صرف کرائم کنٹرول کرنا ہے، اور ہر قسم کے جرائم پر کام نہیں کرتی۔
سی سی ڈی کے حالیہ آپریشنز کے بعد شوٹر گینگ مافیا کے خلاف کارروائیوں اور قتل کی وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے۔ غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کے لیے شہریوں کو 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔