لاہور میں دودھ فراڈ مافیا کی شامت، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن

04:38 PM, 24 Oct, 2025

لاہور: لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دودھ فراڈ پر قابو پایا۔ آپریشن کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔

چیکنگ کے دوران 9,15,715 لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے 1,10,050 لٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 1,892 ڈیری یونٹس، سپلائرز اور کولیکشن سنٹرز کی جانچ کی گئی، جن میں سے 107 کو 8,62,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

آپریشن کے نتیجے میں 10 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

مزیدخبریں