لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کے لیے موسم سرما میں گاؤن پہننا لازمی قرار

04:41 PM, 24 Oct, 2025

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کے دوران وکلاء کے لیے گاؤن پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔

حکم کے مطابق، عدالت میں پیش ہونے والے وکلاء کو سردی کے دوران گاؤن پہننا ہوگا تاکہ پروٹوکول اور رسمی لباس کا معیار برقرار رہے۔

مزیدخبریں