ون ویلنگ کرنے والے اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوشیار، ایف آئی آر درج ہوگی

06:15 PM, 24 Oct, 2025

لاہور: سی ٹی او لاہور نے خبردار کیا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والے افراد اور اس کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

سی ٹی او نے کہا کہ ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے اور اس کے ذریعے سوشل میڈیا پر تشدد یا غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں