وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت اہم اجلاس، جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اور صحافیوں کے مسائل پر اہم فیصلے 

06:29 PM, 24 Oct, 2025

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت اہم اجلاس میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اور صحافیوں کے مسائل پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے کمرشل ایریا کی نیلامی کی منظوری دی گئی جبکہ ایل ڈی اے کی آرکیٹیکچرل ٹیم کو سائٹ کا دورہ کر کے ترقیاتی تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے ایل ڈی اے، واسا اور پی ایچ اے کو تمام ترقیاتی کام بروقت، معیار کے مطابق اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے شفاف پالیسی تشکیل دے تاکہ وسائل کا منصفانہ استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت صحافی برادری کو محفوظ، باعزت اور جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اجلاس میں کینال پر نئے برج کی تعمیر کے آغاز اور واسا کو نامکمل پانی کے نظام کو فعال کرنے کی ہدایات بھی شامل کی گئیں۔

مزیدخبریں