پنجاب میں دفعہ 144 یکم نومبر تک توسیع، عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار

08:06 PM, 24 Oct, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کو یکم نومبر تک مزید توسیع دے دی ہے۔ اس کے تحت جلسے، جلوس اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی برقرار رہے گی۔

صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا، جس میں امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے اور کسی بھی قسم کی انتہا پسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو بھی دفعہ 144 میں توسیع کی گئی تھی۔

مزیدخبریں