لاہور: محکمہ صحت و آبادی میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، 8 ملین بچیوں کو ویکسینیٹ کرنے کا ہدف مقرر

03:09 PM, 24 Sep, 2025

لاہور میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایچ پی وی (HPV) ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں 8 ملین بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کا ہدف ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آئندہ جمعہ کو "ایچ پی وی ویکسینیشن ڈے" کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام ضلعی چیف ایجوکیشن آفیسرز (CEOs) کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کیا جائے۔ اس کے علاوہ والدین اور اساتذہ کو ویکسین کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے اساتذہ کرام اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DDEOs) کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ:

"یہ ویکسین محفوظ، مؤثر اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ دنیا کے 147 ممالک میں اسے استعمال کیا جا رہا ہے، لہٰذا والدین بلا خوف و خطر اپنی بچیوں کو ویکسینیٹ کروائیں۔

مزیدخبریں