لاہور ::پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 46 تصدیق شدہ ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں لاہور کے 11 مریض بھی شامل ہیں۔
محکمہ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1134 ہو گئی ہے، جس پر حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔