نظام میں خرابی نے پاکستان کو ترقی سے روک رکھا ہے:میاں عامر محمود: 

03:56 PM, 24 Sep, 2025

اسلام آباد:چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے ایپ سپ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ نظام انتہائی بوسیدہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ملک میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 سال گزرنے کے باوجود ملک میں کوئی حقیقی تبدیلی نہیں آئی اور مختلف حکومتیں آنے کے باوجود حالات بہتر نہیں ہوئے۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ اگر ہم ہیومن انڈیکس کا جائزہ لیں تو ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کئی حوالوں سے بری طرح ناکام رہا ہے، جب کہ ہمارے ہمسایہ آزاد ممالک تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ہائی انکم ممالک کی صف میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے صوبوں کے ہوتے ہوئے بھی موجودہ نظام میں اصلاحات نہ ہونے کی وجہ سے ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نظام میں اصلاحات لا کر پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں۔

مزیدخبریں