راولپنڈی : چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی نظام اس لیے مؤثر نہیں ہو پا رہا کیونکہ ہمارا گورننس ماڈل وقت کی ضروریات سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا لیڈرشپ ماڈل دنیا کے لیے بہترین مثال ہے، جس سے سیکھ کر ہم آج بھی بہتر حکمرانی قائم کر سکتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے میاں عامر محمود کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک اہم اور دیرینہ قومی مسئلے پر گفتگو کی، جو قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم نئے انتظامی یونٹس یعنی چھوٹے صوبے قائم نہیں کریں گے، نئی قیادت سامنے نہیں آئے گی اور موجودہ نظام میں بہتری ممکن نہیں ہوگی۔
انہوں نے زور دیا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی تاریخی اسلامی روایات اور جدید ریاستی اصولوں کو یکجا کر کے ایک نیا، موثر اور عوام دوست نظام متعارف کرائیں۔