لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں لائیوسٹاک کے شعبے کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کے لیے بڑے فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ پنجاب اب سالانہ 10 لاکھ جانور ایکسپورٹ کرے گا، جس کے لیے میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کی غرض سے چینی کمپنی سمیت 7 بڑے اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
چینی ادارے 'گلوبل میٹ کمپنی' پنجاب میں پامکو (PAMCO) کے اشتراک سے جدید بوائلر یونٹ نصب کرے گی، جہاں بڑے پیمانے پر 'بوائلڈ میٹ' تیار کر کے برآمد کیا جائے گا۔
ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں لائیوسٹاک جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ لائیوسٹاک فارمز معاشی خود انحصاری کا بہترین ذریعہ ہیں اور اب اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
پنجاب سے 10 لاکھ جانوروں کی برآمد کا ہدف: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت چینی کمپنی سمیت 7 اداروں سے معاہدے طے
11:10 AM, 25 Apr, 2026