ملک کو منشیات سے پاک بنانے کا مشن: اے این ایف کا پنجاب میں کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

03:41 PM, 25 Aug, 2025

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق، لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع ایک کوریئر آفس پر کارروائی کے دوران نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 1.425 کلوگرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی۔ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور پارسل قبضے میں لے لیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں مہران کالونی بس ٹرمینل کے قریب ایک مسافر کے قبضے سے 7.200 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ اے این ایف حکام نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دریں اثنا، لاہور کے بارڈر ایریا کے قریب ایک کارروائی میں دو ملزمان سے 520 گرام ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد کیا گیا، جس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں