وزیر تعلیم پنجاب کی ہدایت پر خصوصی اسکواڈ متحرک، سکولوں کی حالت زار کا جائزہ

03:46 PM, 25 Aug, 2025

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایت پر تشکیل دیا گیا خصوصی سکواڈ صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر اور چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں۔

دوروں کے دوران حکام نے سکولوں کی عمارات، کلاس رومز اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ صفائی، پینے کے پانی اور فرنیچر کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایات جاری کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان دوروں کا مقصد تعلیمی اداروں میں بہتری لانا، بچوں کے لیے سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا، اور حکومتی اصلاحاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں