لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تعمیراتی بے ترتیبی کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے ایک انقلابی وژن پیش کر دیا ہے۔ ان کے زیرِ صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں "ون پنجاب، ون سٹینڈرڈ، ون ڈیزائن" کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تعمیرات میں یکسانیت اور ڈسپلن لانے کے لیے ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ,. تعمیراتی نظم و ضبط: عمارتوں اور شاہراہوں کے ڈیزائن میں صوبہ بھر میں ہم آہنگی لائی جائے گی۔انفراسٹرکچر کی تعمیر میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہر منصوبہ پائیدار اور دیدہ زیب ہو۔ لاہور سے راجن پور تک ہر گلی اور ہر شاہراہ ایک ہی معیار اور سگھڑ پن کی عکاس ہوگی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تعمیرات میں بے ترتیبی کسی بھی معاشرے کی بدنمائی کا باعث بنتی ہے۔ ان کے خطاب کے اہم نکات یہ تھے ,پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا۔ ہمارا مقصد ہر سرکاری ادارے کو نظم و ضبط کا شاہکار بنانا ہے تاکہ ترقی کا اصل حسن عوام کے سامنے آ سکے۔
اس پالیسی کے نفاذ سے نہ صرف شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ سرکاری وسائل کے ضیاع کو روکنے اور تعمیراتی لاگت میں توازن لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اب صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی وہی تعمیراتی معیار اپنایا جائے گا جو بڑے شہروں کا خاصہ ہے۔
"ون پنجاب، ون سٹینڈرڈ": وزیراعلیٰ مریم نواز کا صوبہ بھر میں تعمیراتی یکسانیت لانے کا تاریخی فیصلہ
03:10 PM, 25 Feb, 2026