لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ڈرون کیمروں اور ریموٹ کنٹرولڈ طیاروں کے کھلے عام استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
گھر سے باہر، عوامی مقامات یا حساس تنصیبات کے قریب ڈرون یا ڈرون کیمرہ چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ شادی بیاہ یا نجی تقریبات کی کوریج کے لیے صرف گھر کی حدود کے اندر ڈرون کیمرہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کو فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال اور عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ڈرون کے ذریعے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سدباب کیا جا سکے۔
پنجاب بھر میں ڈرون کے استعمال پر پابندی، دفعہ 144 نافذ: محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
05:02 PM, 25 Feb, 2026