نادرا کا بڑا فیصلہ: شناختی کارڈز میں کیو آر کوڈ (QR Code) کو قانونی حیثیت دے دی گئی، بزرگ شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

05:05 PM, 25 Feb, 2026

اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے قومی شناختی کارڈز کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اب شناختی کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ  کو باقاعدہ قانونی دستاویز کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے، جس سے ڈیجیٹل تصدیق کا عمل مزید آسان اور مستند ہو جائے گا۔
سیکیورٹی خدشات یا کسی بھی وجہ سے معطل   کیے گئے شناختی کارڈز سے منسلک تمام خدمات بشمول بینکنگ، موبائل سم اور دیگر قانونی سہولیات فوری طور پر بند کر دی جائیں گی۔ 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے بار بار کارڈ بنوانے کی زحمت ختم کر دی گئی ہے۔ اب بزرگ شہریوں کو تاحیات  سمارٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فنگر پرنٹس کے ساتھ ساتھ اب آئرس سکین  کو بھی بائیومیٹرک نظام کا لازمی حصہ قرار دے دیا گیا ہے تاکہ شناخت میں کسی قسم کی غلطی کا امکان نہ رہے۔

مزیدخبریں