لیسکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑا ایکشن، واہگہ اور شالامار میں بھاری برآمدگی

05:06 PM, 25 Feb, 2026

لاہور : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (LESCO) نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت واہگہ اور شالامار سب ڈویژنز میں بڑی کارروائیاں کیں، جس کے دوران متعدد میٹر اتار کر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔
    واہگہ سب ڈویژن میں  لیسکو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث 12 میٹر اتار لیے، جبکہ موقع سے 2 ہزار میٹر غیر قانونی کیبل (تاریں) قبضے میں لے لی گئیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق بھانو چک کے علاقے میں ایک ٹیوب ویل براہ راست سپلائی (Direct Hook) پر چلتا ہوا پکڑا گیا، جس کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔
    شالامار سب ڈویژن میں ریکوری: بجلی کے بل جمع نہ کروانے والے نادہندگان کے خلاف بھی شکنجہ کس دیا گیا ہے۔ متعدد کنکشن منقطع کر کے لاکھوں روپے کی رقم موقع پر ہی وصول کر لی گئی۔
 ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور کریک ڈاؤن کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں