رمضان المبارک میں گراں فروشوں کے خلاف لاہور پولیس کا شکنجہ سخت، 49 منافع خور گرفتار

05:13 PM, 25 Feb, 2026

لاہور :سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر شہر بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔
 گراں فروشی اور مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے پر اب تک 49 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مختلف تھانوں میں 26 مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
 پولیس کی خصوصی ٹیمیں مارکیٹوں اور بازاروں میں قیمتوں کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں تاکہ عام آدمی کو سحر و افطار میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ مہم پورے ماہِ رمضان جاری رہے گی اور گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں