ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری، مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا

09:45 AM, 25 Jan, 2026

لاہور،اسلام آباد :محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آج سے منگل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ آج اور کل سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، قلات اور چمن سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

بالائی سندھ کے علاقوں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں