پنجاب میں مون سون بارشوں کا تیسرا مرحلہ، تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

03:39 PM, 25 Jul, 2026

لاہور: پنجاب میں مون سون بارشوں کے تیسرے مرحلے کے آغاز سے قبل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 27 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے انتظامات مکمل رکھنے، ضروری مشینری اور عملہ تیار رکھنے جبکہ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیوں کے لیے وسائل دستیاب رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق مون سون صورتحال کے دوران تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں گے تاکہ عوام کو ممکنہ مشکلات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں