حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر غسلِ مزار کی بابرکت تقریب ، اسحاق ڈار سمیت سیاسی و مذہبی شخصیات کی شرکت

11:57 AM, 25 Jun, 2026

لاہور: حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر غسلِ مزار کی بابرکت تقریب عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں صوبائی وزراء بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق، معاون خصوصی علی ڈار، علماء کرام، مشائخ عظام اور دیگر مذہبی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر مزارِ اقدس کو عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا، فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک و قوم کی ترقی، امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

غسلِ مزار کی تقریب کے موقع پر داتا دربار اور اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی آمد و رفت اور سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

حضرت داتا گنج بخشؒ کا مزار روحانی عقیدت کا اہم مرکز ہے جہاں ہر سال بڑی تعداد میں زائرین حاضری دیتے ہیں۔

مزیدخبریں