پنجاب میں زرعی انقلاب: وزیراعلیٰ مریم نواز کا نیا ریکارڈ، کسانوں کے لیے 30 ہزار ٹریکٹرز کا سنگِ میل عبور

12:41 PM, 25 Mar, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ میں زراعت کی ترقی کے لیے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے صرف دو سال کے قلیل عرصے میں 30 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے پنجاب کی زراعت میں مشینی کاشتکاری (Mechanization) کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ کے خصوصی زرعی پیکیج کے تحت اب تک     20 ہزار سے زائد گرین ٹریکٹرز شفاف قرعہ اندازی کے بعد کاشتکاروں کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔    مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل بھی تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کی قوتِ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔
صرف ٹریکٹرز ہی نہیں، بلکہ جدید زرعی آلات کی فراہمی کے لیے "سی ایم ہائی ٹیک میکنائزیشن فنانسنگ پروگرام" بھی کامیابی سے جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت     کمبائن ہارویسٹرز: گندم اور چاول کی کٹائی کے لیے کاشتکاروں کو جدید ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹرز فراہم کیے جائیں گے۔     فصلوں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے اور ماحول دوست کاشتکاری کے لیے 4 ارب روپے کی خطیر لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر کاشتکاروں کو دیے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں