مریم نواز 'ایکشن موڈ' میں: سیف سٹی ڈیش بورڈ تک رسائی، اب پولیس کی مانیٹرنگ خود کریں گی

07:31 PM, 25 Mar, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ وزیراعلیٰ کو سیف سٹی ڈیش بورڈ کے لیے ٹیب فراہم کر دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ آفس میں مانیٹرنگ کے لیے بڑی اسکرینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں۔

 اب وزیراعلیٰ نہ صرف ٹریفک اور ون فائیو کالز بلکہ پولیس کے خلاف عوامی شکایات کی بھی براہِ راست نگرانی کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پولیس کے رسپانس ٹائم اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں