پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا عالمی میدان میں معرکہ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی ادارہ بن گیا

07:48 PM, 25 May, 2026

لاہور : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پبلک سیکٹر میں ان ہاؤس 'آرٹیفیشل انٹیلیجنس مینجمنٹ سسٹم' کی عالمی سرٹیفیکیشن حاصل کر کے جنوبی ایشیا کے چند نمایاں اداروں میں جگہ بنا لی ہے۔ عالمی ادارے SGS کے ماہرین نے تفصیلی آڈٹ کے بعد سیف سٹی کے گورننس اور آپریشنل میکنزم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بیرونی کمپنیوں پر انحصار کیے بغیر تیار کردہ سیف سٹی کے 12 اے آئی سسٹمز (بشمول فیشل ریکگنیشن، اے این پی آر اور اسمارٹ ٹریفک مینجمنٹ) عالمی معیار پر پورا اترے ہیں، جو صوبے بھر میں 24 ہزار سے زائد کیمروں کی مدد سے کام کر رہے ہیں۔ اس کامیابی کے بعد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پاکستان کا واحد پبلک سیکٹر ادارہ بن گیا ہے جس کے پاس ISO 27001 اور ISO 42001 دونوں عالمی سرٹیفیکیشنز موجود ہیں، جو اسمارٹ پولیسنگ کے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے۔

مزیدخبریں