لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے لاہور میں ٹیلی میڈیسن پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی صحت کی خدمات میں بہتری لائی جا سکے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لاہور میں 12 گھنٹے کے پائلٹ ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے صحت کی سہولیات ہر گھر تک پہنچائی جائیں گی اور عوام کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔