لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو نہایت بلند مقام دیا ہے اور رسول اکرم ﷺ نے حجتہ الوداع میں خواتین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی ہدایت فرمائی۔
انہوں نے کہا کہ ہر خاتون ہر حیثیت میں قابل احترام ہے اور تشدد یا ہراسانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کے لیے سرگرم عمل ہے اور صوبہ پنجاب کو خواتین کے لیے محفوظ ترین بنانے کے لیے پرعزم ہے۔