لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ تمام کارکنان آپس میں اختلافات ختم کر کے پارٹی کو مزید مضبوط کریں۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد لاہور آ کر عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کریں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کے مسائل حل کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے آنے والے وزیراعظم ہوں گے۔
سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اسے سیاست سے بالا تر کر کے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔