لاہور میں ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

05:04 PM, 25 Nov, 2025

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گلشن راوی سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

پولیس کے ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو آن روڈ موٹر سائیکل پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا۔ تعاقب کے بعد ڈولفن ٹیم نے انہیں مون مارکیٹ سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان شاہراہ عام پر ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، چلیدہ خول اور میگزین برآمد ہوئے۔

مزیدخبریں