لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کر کے خدمت، کارکردگی اور خوشحالی کو ووٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے بھی شعور کا مظاہرہ کیا اور ہری پور میں سہیل آفریدی کی دھمکیوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا۔
عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہوتی ہے، اور فتنہ و فساد کی سیاست پر عوام نے ووٹ نہیں دیا بلکہ مریم نواز کی خدمات کو تسلیم کیا گیا۔