لاہور میں 72 گھنٹوں میں موبائلز سکواڈ کی کارروائی، 77 ملزمان گرفتار

06:55 PM, 25 Nov, 2025

لاہور: موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس موبائلز سکواڈ نے 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف جرائم میں ملوث 77 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں 38 اشتہاری، 6 عادی مجرم اور 20 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کو ای ایپ کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں عوام کی حفاظت اور شہر میں امن قائم رکھنے کے لیے مسلسل جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں