لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ٹمبر مافیا نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ماحولیاتی تحفظ اور سموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ جنگلات پنجاب کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق مری فاریسٹ ڈویژن میں 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب بڑی کارروائی کی گئی، جس میں قیمتی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قدرتی وسائل کے تحفظ اور سموگ کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر عمل جاری ہے، اور ایسے غیر قانونی عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل کی جا رہی ہیں۔