لاہور: مشرقی پنجاب سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں فضائی معیار متاثر ہوا ہے۔
سموگ نگرانی و پیشگی نظام کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 220 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق اے کیو آئی میں اضافے کی وجہ علاقائی ہواؤں کا لاہور کی جانب رخ ہے، اور یہ مقامی حالات سے فی الحال تعلق نہیں رکھتی۔
صبح کے اوقات میں مغربی اور شمال مغربی سمت سے 2 تا 4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں فضا میں کچھ بہتری لے آئیں، تاہم دوپہر تک ہوا کی رفتار 0 تا 2 میل فی گھنٹہ تک گر گئی جس سے فضائی معیار پر دباؤ دوبارہ بڑھ گیا۔