پنجاب میں دفعہ 144 کی مدت میں اضافہ: ڈرون اڑانے پر پابندی 25 مئی تک برقرار رہے گی

03:37 PM, 26 Apr, 2026

لاہور : حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، ڈرون اڑانے پر عائد پابندی اب 25 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔
صوبے بھر میں کھلی جگہوں، عوامی مقامات اور حساس تنصیبات کے گرد ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ عوام کی سہولت کے پیشِ نظر شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کی کوریج کے لیے چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے، بشرطیکہ وہ ہال کی حدود سے باہر نہ جائیں۔

مزیدخبریں