پنجاب میں فلم انڈسٹری کا نیا دور: 50 ایکڑ پر محیط 'پنجاب فلم سٹی' کے قیام کا اعلان

04:22 PM, 26 Apr, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک کی فلم انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک تاریخی منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں واقع 'نواز شریف آئی ٹی سٹی' کے اندر 50 ایکڑ اراضی پر جدید ترین 'پنجاب فلم سٹی' قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فلم سٹی پاکستان کا پہلا مکمل ’اینڈ ٹو اینڈ‘ میڈیا پروڈکشن ہب ہوگا، جہاں آئیڈیا سے لے کر فائنل پروڈکٹ تک تمام مراحل ایک ہی مقام پر مکمل کیے جا سکیں گے۔فلم سٹی میں میڈیا کے تمام شعبوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں    فلم اور ٹی وی پروڈکشن: بڑے پیمانے پر فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ کے لیے جدید اسٹوڈیو، کارٹونز اور ویژول ایفیکٹس (VFX) کے لیے خصوصی لیبز، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل مواد کی تخلیق کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ایڈیٹنگ، ساؤنڈ مکسنگ اور گریڈنگ کی عالمی معیار کی سہولیات  شامل ہیں۔ 
مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو ایک ایسی جگہ فراہم کرنا ہے جہاں انہیں تمام تکنیکی سہولیات میسر ہوں۔ اس سے نہ صرف پاکستانی فلموں کا معیار بہتر ہوگا بلکہ بین الاقوامی فلم سازوں کی توجہ بھی پاکستان کی جانب مبذول ہوگی۔

مزیدخبریں